۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
امام جمعہ نجف اشرف سید صدر الدین قبانچی

حوزہ / امام جمعہ نجف اشرف حجت الاسلام و المسلمین سید صدر الدین قبانچی نے کہا کہ عراق کو امریکی فوجیوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، امام جمعہ نجف اشرف حجت الاسلام و المسلمین سید صدر الدین قبانچی نے کہا کہ عراق کو امریکی فوجیوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے امریکی فوجیوں کی تعداد 5،000 سے کم کرکے 3،000  کرنا صحیح اقدام  ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ یہ صرف الیکشن مہم کا ہدف نہ ہو۔


ہمیں امریکی فوجیوں کی ضرورت نہیں ہے

حجت الاسلام و المسلمین قبانچی نے مزید کہا کہ ہمیں ان فوجیوں کی موجودگی کی ضرورت نہیں ہے ، خاص طور پر  ریاستہائے متحدہ امریکہ کی افواج جو کہ ایک طرف سے کہتی ہیں کہ ہم عراق کے اندر امن و امان برقرار رکھنا چاہتے ہیں جبکہ دوسری طرف سے حشد الشعبی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہی ہیں، جس میں سے تازہ ترین عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی سے وابستہ کچھ سائٹوں کو ہیک کرنا اور الاتجاہ نیٹ ورک کی بندش شامل ہے۔ یہ اقدامات ملک کی خودمختاری کی خلاف ورزی  ہیں اور ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔

امام جمعہ نجف اشرف نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے بارے میں عرب ممالک کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ عرب لیگ نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی مذمت تک نہیں کی ہے۔مسجد الحرام کے امام جماعت مختلف طریقوں سے اور عوامی سطح پر تعلقات کو بڑھانے کی دعوت دے رہے ہیں۔

اسلامی نقطہ نظر سے ہمیں اہل کتاب کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہے


اس بات پر زور دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی نقطہ نظر سے ہمیں اہل کتاب کے ساتھ  کوئی مسئلہ نہیں ہے اور صیہونیوں کے ساتھ ہمارا مسئلہ سیاسی ہے ،ہمیں اہل کتاب سے کوئی مسئلہ نہیں ہے ، ہمارا مسئلہ سرزمینوں پر قبضہ ہے ، لہذا جب تک قبضہ کا مسئلہ حل نہیں ہوتا اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر نہیں لائیں گے۔ تعلقات کو فروغ دینے کا مقصد اسرائیلی جارحیت کو قبول کرنے کا مترادف ہو گا۔

امام جمعہ نجف اشرف نے سیلاب سے متاثرہ ملک سوڈان میں امداد کاروائی پر عراق کا شکریہ ادا کیا اور اسکولوں خصوصا پرائمری اسکولوں کو دوبارہ کھولنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ماہرین کے مطابق بچوں کو صحت سے متعلق کوئی دشواری نہیں ہے۔


مرجعیت دینی ، سیاسی بیداری اور مراجع عظام کی اطاعت ہماری فتح و کامرانی کے اصول ہیں

امام جمعہ نجف اشرف نے 1427 ھ میں امام عسکری علیہ السلام کے حرم مطہر کو بم دھماکے سے تباہ کرنے کے ایام کی مناسبت سے افسوس کا اظہار کیا اور اسے عراق میں پیش آنے والا سب سے بڑا المیہ اور سانحہ قرار دیتے ہوئے اس سانحے کے مقصد کو عراق میں فرقہ وارانہ جنگ پیدا کرنے کی سازش قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ مرجعیت کا کردار ، شیعہ بیداری اور مراجع عظام کی بروقت اطاعت نے عراق کو آگ لگانے کی سازش سے بچایا۔

آخر میں ، حجت الاسلام و المسلمین قبانچی نے کہا کہ مرجعیت دینی ، سیاسی بیداری اور مراجع عظام کی اطاعت ہماری فتح و کامرانی کے اصول ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .